Sunday, 4 June 2023

جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالا کبوتر پکڑا گیا

 


کینیڈا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا کبوتر  پکڑ لیا  گیا۔



غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر کو کینیڈا کی جیل میں پیش آیا جہاں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے کبوتر کو پکڑا گیا۔



 حکام کا کہنا ہے کبوتر کے جسم پر  بستے کی طرح بندھے ہوئے ایک کپڑے کے تھیلے میں تقریباً 30 گرام منشیات موجود تھی۔ 



جیل حکام کے مطابق ایک کبوتر قیدیوں کے  حصے کے باہر کافی دیر سے فضا میں چکر لگا رہا تھا جس وجہ سے شک پیدا ہوا، جب غور کیا گیا تو اس کبوترکے جسم پر ایک تھیلی لٹکی ہوئی تھی۔




کافی دیر کوشش کے بعد کبوتر کو پکڑا گیا تو معلوم ہوا اس تھیلی میں منشیات موجود ہے، تاہم منشیات برآمد کرکے کبوتر کو آزاد کردیا گیا۔



رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیل کے اندر سے کسی نے کبوتر کی تربیت کی یا اس عمل کے پیچھےباہر سے کوئی ملوث ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Summer Camp Aesthetic: Create the Perfect Summer Vibe

  Summer camp is more than just outdoor activities, campfires, and spending time with friends. It has a special charm that makes summer feel...